سرائے صالح محلہ عمر آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون سپردخاک

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سرائے صالح محلہ عمر آباد میں شوہر کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون کو نمازجنازہ ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق سرائے صالح محلہ عمر آباد کے رہائشی محمد جاوید ولد خانیزمان نے اپنے تین بچوں کی ماں کو اندھا دھند فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پولیس موقع پر پہنچی تو مقتولہ شائستہ بی بی خون میں لت پت فرش پر پڑی تھی۔ پولیس نے نعش قبضہ میں کر کے پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کیا۔مقتولہ خاتون کونمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ادھر دوران تدفین رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔

متعلقہ عنوان :