آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی۔اورنگزیب نلوٹھہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 00:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا ہے کہ حلقہ پی کی47 کے عوام کی تقدیر بدل دی ہے ،جتنے ترقیاتی کام حلقہ میں کروائے ہیں ان کا مقابلہ کرنا مشکل ہے ۔آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی ۔سازشی عناصر جتنی مرضی سازش کر لیں آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کرنا ان کے بس میں نہیںہے۔

وہ یونین کونسل مجہوہاں کے وفدسے بات چیت کررہے تھے ۔ اس موقع پر ممبر تحصیل کونسل سردار سلیم رضا، سردار منصف ، ملک سعید، سردار شیر افضل، سردار فرید، شکیل اعوان و دیگر بھی موجود تھے ۔ اورنگزیب نلوٹھہ نے مجہوہاں روڈ کیلئے ایک کروڑ روپے جبکہ دکھن روڈ کیلئے تیس لاکھ روپے کا بھی اعلان کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں شامل ہونے والے تمام افراد کو خوش آمدید کہتے ہیں مسلم لیگ(ن) عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق تحریک انصاف چھوڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شامل ہو رہے ہیں۔

ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے تمام سازشوں کو ناکام بنائے گی۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کا مقابلہ کوئی جماعت نہیں کر سکے گی اور چاروں صوبوں سمیت مرکز میں بھی حکومت مسلم لیگ(ن) کی ہی ہو گی ۔ اس موقع پرمجہوہاں اور دکھن روڈ کیلئے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کا خطیر فنڈ فراہم کرنے پر میاں عبدالواجد نے ایم پی اے سردار اورنگزیب نلوٹھہ کا شکریہ ادا کیا۔