پریانکا چوپڑاکا ملالہ یوسفزئی پر ناول لکھنے کی خواہش کا اظہار

جمعہ 22 ستمبر 2017 11:24

پریانکا چوپڑاکا ملالہ یوسفزئی پر ناول لکھنے کی خواہش کا اظہار
نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بالی وڈاداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ وہ ملالہ یوسف پر ایک ناول لکھنا چاہتی ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریانکا چوپڑا نے نیویارک میں ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی تھی ۔

(جاری ہے)

پریانکا چوپڑا نے ملالہ یوسفزئی کو نوجوان لڑکے لڑکیوں کیلئے رول ماڈل قرار دیا۔ پریانکا کا کہنا تھاکہ ملالہ تم پر چھوٹی سی عمر میں بڑی ذمہ داریاں ہیں۔ اداکارہ نے ملالہ کو اپنی دوست بھی کہا ہے۔ ملاقات کی تصویر ملالہ یوسفزئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر شیئر کیاہے۔ پرینکا نے اس تصویر پر ملالہ سے ملاقات کو ناقابل یقین قراردیاہے۔

متعلقہ عنوان :