ہمارے جوہری اثاثے جارحانہ دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے ناگزیر اور موثر کنٹرول میں ہیں،

عالمی برادری پاکستان کو غیر امتیازی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ جیسے عالمی ایٹمی عدم پھیلائو انتظامات میں شامل کرے، وزیراعظم شاہدخاقان عباسی

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:28

ہمارے جوہری اثاثے جارحانہ دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے ناگزیر اور موثر کنٹرول ..
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کو ایک مخاصمانہ رویہ کے حامل اور بڑھتی ہوئی عسکری قوت والے ہمسائے کا سامنا ہے اور پاکستان کیلئے قابل بھروسہ جوہری دفاع کیلئے اپنی صلاحیت کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے جوہری ہتھیار صرف اس لئے بنائے ہیں کیونکہ اس کے ہمسائے نے خطے میں ان ہتھیاروں کو متعارف کروایا ہے۔

ہمارے جوہری اثاثے جارحانہ دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے جوہری اثاثے پوری طرح سے موثر کنٹرول میں ہیں جن کا ماہرین نے اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کو غیر امتیازی بنیاد پر نیوکلیئر سپلائرز گروپ جیسے عالمی ایٹمی عدم پھیلائو انتظامات میں شامل کرے۔