کلدیپ یادیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:33

کلدیپ یادیو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر ..
کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) بھارتی ٹیم کے سپنر کلدیپ یادیو نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں ہیٹرک کر ڈالی، وہ ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں ہیٹرک کرنے والے تیسرے بھارتی بائولر بن گئے ہیں، انہوں نے کینگروز کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں اننگز کے 33 ویں اور اپنے آٹھویں اوور میں میتھیو ویڈ، آشٹن ایگر اور پیٹ کمنز کو آئوٹ کر کے شاندار ہیٹرک کی، اس سے قبل بھارت کی طرف سے چیتن شرما اور کیپل دیو بھی ایک روزہ کرکٹ میچ میں ہیٹرک کا اعزاز پا چکے ہیں، چیتن شرما نے 1987ء میں نیوزی لینڈ جبکہ کیپل دیو نے 1991ء میں سری لنکا کے خلاف میچ میں ہیٹرک کی تھی۔

متعلقہ عنوان :