شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 4 سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام آئندہ سال تک مکمل کر لیا جائے گا

جمعہ 22 ستمبر 2017 12:37

شمالی اور جنوبی وزیرستان میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 4 سو کلو میٹر طویل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں 10 ارب روپے کی لاگت سے 4 سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام آئندہ سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے شمالی اور جنوبی وزیرستان ایجنسیوں میں شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے، اس مقصد کے لئی10 ارب روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے گئے ہیں۔

چار سو کلو میٹر طویل شاہراہوں کی تعمیر نو اوربحالی کا کام اگلے سال تک مکمل کر لیا جائے گا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ یہ منصوبہ دونوں ایجنسیوں کے عوام کی سیاسی اور اقتصادی حالت زار میں بہتری کے لئے دورس نتائج مرتب کرے گا اور اس سے شمالی اور جنوبی وزیر ستان ایجنسیوں میں زرائع آمدورفت کی بہتر ی کے ساتھ ساتھ معاشی وتجارتی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :