شامی تنازعے پر روس اور یورپی یونین کے درمیان اختلافی جملوں کا تبادلہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:04

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) روس نے یورپی یونین پر شام میں تعمیر نو کی امداد کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے یہ بیان جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے دوران منعقد کی جانے والی یورپی یونین کی شام کانفرنس میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کا اصرار ہے کہ شام کے لیے امداد اٴْسی وقت روانہ کی جائے گی جب وہاں اقوام متحدہ کی قیادت میں جاری مذاکرات کے تحت ایک قابلِ اعتماد حکومت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔ روس نے یورپی یونین کے اس فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔واضح رہے کہ یورپی یونین نے رواں برس اپریل میں شام کی تعمیر نو کے لیی6 بلین ڈالر مختص کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :