شامی تنازعے پر روس اور یورپی یونین کے درمیان اختلافی جملوں کا تبادلہ

یورپ کا شام میں اقوام متحدہ کے تحت حکومت کے قیام کا مطالبہ،روس نے مخالفت کردی

جمعہ 22 ستمبر 2017 13:04

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) روس نے یورپی یونین پر شام میں تعمیر نو کی امداد کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی جانب سے یہ بیان جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے پہلو میں منعقد کی جانے والی یورپی یونین کی شام کانفرنس میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کا اصرار ہے کہ شام کے لیے امداد اٴْسی وقت روانہ کی جائے گی جب وہاں اقوام متحدہ کی قیادت میں جاری مذاکرات کے تحت ایک قابلِ اعتماد حکومت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔ روس نے یونین کے اس فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ یورپی یونین نے رواں برس اپریل میں شام کی تعمیر نو کے لیے چھ بلین ڈالر مختص کیے تھے۔