سعودی اسکول نے طالبہ کو ادکاری میں دلچسپی لینے پرمعطل کردیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 13:34

سعودی اسکول نے طالبہ کو ادکاری میں دلچسپی لینے پرمعطل کردیا
القصیم  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) مقامی ذرائع کے مطابق سعودی عرب میں القصیم میں ایک سکول نے بچی کو ادکاری میں دلچسپی دکھانے پر مطعل کر دیا۔

(جاری ہے)

بچی کے والد نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسکی بیٹی کو ادکاری کا شوق ہے اور اپنے اس شوق کو پورا کرنے کے لئے وہ ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتی رہتی ہے ۔ سکول انتظامیہ کو جب اس بات کا پتہ چلا تو سکول کے پرنسپل نے مئیر کو بلا کر سختی سے کہا کہ اس بچی کو بول دیں کہ وہ پہلےاس بات کو فیصلہ کر لے کہ وہ پڑھنا چاہتی ہے یا ادکاری کرنا چاہتی ہے ، جسکے لئے اسکی بیٹی کو سکول سے مطعل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :