چین اور روس کی سرحد پر پتھر کے زمانے کی 19قبروں کی دریافت

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:03

ہربن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) ماہرین آثار قدیمہ نے شمال مشرقی چین کے صوبہ ہیلانگ جیانگ میں پتھر کے زمانے کی 19قبریں اور 400سے زائد ثقافتی نوادرات دریافت کئے ہیں ۔یہ بات مقامی حکام نے جمعہ کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

صوبائی ادارہ آثار قدیمہ کے مطابق زیادہ تر نوادرات قیمتی پتھر کے برتنوں ، پتھروں کے برتنوں اور پوٹری پر مشتمل ہیں جو کہ قریباً 9ہزار سال پرانے ہیں، یہ مقام چین اور روس کے درمیان ایک سرحدی دریا وو سولائی کے ساتھ راہو ہی کائونٹی کے شیائو نان شان کھنڈرات میں پایا گیا ہے اورتوقع ہے کہ اس سے علاقائی تاریخ اور ثقافت کے مطالعہ میں مددملے گی ۔

ادارے کے لائی یو یو چیان نے کہا کہ اس قسم کے مزارا ت کی تعمیر اس دور میں تعمیری صلاحیت کی روشنی میں کاردارد ہو سکتا ہے ،قبروں کی دریافت سے ثابت ہوتا ہے کہ اس دور میں اس علاقے میں انسانی بستی موجود تھی ۔

متعلقہ عنوان :