حماس کے وفد کا دورہ روس کامیابی کیساتھ مکمل

دورے کے دوران روسی اعلی قیادت سے غزہ کی ناکہ بندی، عوام کو درپیش مشکلات ، یہودی آباد کاری ودیگر امور پر گفتگو کی گئی

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد اپنا روس کا دورہ کامیابی کیساتھ مکمل کر کے واپس روانہ ہوگیا۔اطلاعات کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹرمٴْوسیٰ ابو مرزوق کی قیادت میں جماعت کا اعلیٰ اختیاراتی وفد 18 ستمبر کو روس کی دعوت پر ماسکو پہنچا تھا۔حماس کے وفد نے اپنے دورہ روس کے دوران روس کے مشرق وسطیٰ کیلئے مندوب میخائل بوگدانوف، نائب وزیرخارجہ الیکذنڈر نیکلایوفوٹچروڈاکوف اور مسز سٹیبین یلینا سمیت دیگر عہدیداروں سے ملاقات کی۔

حماس وفد اور روسی عہدیداروں کے درمیان تین گھنٹے طویل بات چیت جاری رہی۔ بات چیت میں حال ہی میں قاہرہ میں حماس کی طرف سے قومی ماہمت کے اعلان، انتظامی کمیٹی کو تحلیل کرنے اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

فلسطینی وفد نے دورہ روس کے دوران حکومتی عہدیداروں اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات میں فلسطین کی موجودہ صورتحال بالخصوص ناکہ بندی کے شکار علاقے غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات، غرب اردن میں اسرائیلی فوج کی یہودی آباد کاری اور مسلمانوں کے مقدس مقامات بالخصوص مسجد اقصیٰ کی آئے روز ہونیوالی بے حرمتی پر بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق روسی حکام نے فلسطینی دھڑوں میں مصالحتی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ماسکو بھی فلسطینیوں کے درمیان مفاہمت کے عمل کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :