بیرونی ادائیگیاں،زرمبادلہ ذخائر میں48کروڑ55لاکھ ڈالر کمی

ذخائر20ارب58کروڑ52لاکھ ڈالر سے گر کر 20ارب 9 کروڑ97لاکھ ڈالر پر آ گئے

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں48کروڑ55لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 15 ستمبر کو اختتام پذیر ہو نے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر20ارب 58کروڑ 52 لاکھ ڈالر سے گر کر20ارب9کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ،اس دوران مرکزی بینک کے ذخائر 47 کروڑ 48 لاکھ ڈالر کی کمی سے 14ارب28کروڑ36لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ7لاکھ ڈالرکی کمی سے 5ارب81کروڑ61لاکھ ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کیے گئے۔

اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 15 ستمبر 2017کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مرکزی بینک نے بیرونی قرضوں اور دیگر سرکاری ادائیگیوں کی مد میں 47 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی جس کی وجہ سے اسٹیٹ بینک کے ذخائر کم ہو کر 14 ارب 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر رہ گئے۔

متعلقہ عنوان :