سعودی فرمانروا شاہ سلمان آ ئندہ ماہ روس کا دورہ کریں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:30

ریا ض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود چار اکتوبر و روسی صدر ولادی میر پوتن کی خصوصی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ایجنسی نے حکومتی ترجمان دیمتری بیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اکتوبر کے پہلے ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا دورہ چار سے سات اکتوبر تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :