جی میل میں نیا ’ ہائپر لنک ‘ فیچر متعارف

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:41

جی میل میں نیا ’ ہائپر لنک ‘ فیچر متعارف
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22ستمبر2017ء ):دنیا بھر میں صارفین جی میل ایپلی کیشن کو استعمال کرتے ہیں اور جدید تقاضوں سے ہم اہنگ رہنے کے لئے وقت کے ساتھ اس میں نئے فیچر بھی متعارف کروائے جاتے ہیں ،اس بار صارفین کے لئے جی میل میں ہائپر لنک کا فیچر متعارف کروایا گیا ہے۔ جی میل صارفین کو نمبر،ایڈریس اور ای میل ایڈریس کو کاپی پیسٹ کرنے میں کافی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اس فیچر نے صارفین کی مشکلات کم دی۔

(جاری ہے)

ہائپر لنک فیچر سے صارفین آسانی سے براہ راست میل سے نمبر ڈائل کر کے بات چیت کر سکتے ہیں جبکہ کوئی بھی ایڈریس کے ہائپر لنک کو کلک کرنے سے گوگل میپ پر جا سکیں گے تا کہ لوکیشن کا فوری پتا چل سکے ۔ اس فیچر کے ذریعے اس ای میل ایڈریس کو فوری طور پر تلاش کرنے کی خصوصیت شامل ہے ۔ صارفین اس فیچر کے ذریعے براہ راست اس صارف کو میل کر سکتے ہیں یا اس کی بھیجی گئی میل کو چیک کر سکتے ہیں ۔ ہائپر لنک فیچر جی میل اکاؤنٹ میں آٹو میٹک اپ ڈیٹ کر سکتے ہیں تاہم 3سے4روز میں دنیا بھر کے صارفین کو یہ سہولت میسر ہو گی ۔