حافظ سعید نظر بندی کیس کی سماعت 26 ستمبر تک ملتوی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:47

حافظ سعید نظر بندی کیس کی  سماعت 26 ستمبر تک ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے جماعت الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید اور انکے چار ساتھیوں کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست میں ہوم سیکرٹری پنجاب کو جواب داخل کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔ حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے عدالت میں تحریری دلائل پیش کر دیئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نظر بندی کے خلاف درخواست ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے۔ اسکے باوجود پنجاب حکومت نے حافظ سعید اور اسکے چار ساتھیوں کی نظر بندی میں 90 روز کی توسیع کر دی انکا کہنا تھا کہ حکومت نے بغیر کسی ثبوت کے محض الزامات کی بنیاد پر نظر بند کیا لہٰذا عدالت حافظ محمد سعید اور انکے ساتھیوں کی نظر بندی کو غیر قانونی قرار دیکر کالعدم کرئے۔

متعلقہ عنوان :