اکتوبر کے اوائل میں شاہ سلمان روس کا دورہ کریں گے

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سعودی عرب کے فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود 4 اور 7 اکتوبر کو روسی صدر ولادی میر پوتن کی خصوصی دعوت پر ماسکو کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

روسی خبر رساں ایجنسی نے حکومتی ترجمان دیمتری بیسکوف کے حوالے سے بتایا ہے کہ توقع ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اکتوبر کے پہلے ہفتے ماسکو کا سرکاری دورہ کریں گے۔خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا دورہ چار سے سات اکتوبر تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :