شامی تنازعے پر روس اور یورپی یونین کے درمیان اختلافی جملوں کا تبادلہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:50

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) روس نے یورپی یونین پر شام میں تعمیر نو کی امداد کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کی جانب سے یہ بیان جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے پہلو میں منعقد کی جانے والی یورپی یونین کی شام کانفرنس میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کا اصرار ہے کہ شام کے لیے امداد اسی وقت روانہ کی جائے گی جب وہاں اقوام متحدہ کی قیادت میں جاری مذاکرات کے تحت ایک قابلِ اعتماد حکومت کا قیام عمل میں آ جائے گا۔ روس نے یونین کے اس فیصلے کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ یورپی یونین نے رواں برس اپریل میں شام کی تعمیر نو کے لیے چھ بلین ڈالر مختص کیے تھے۔

متعلقہ عنوان :