سنوکر اور بلئیرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہونے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

جمعہ 22 ستمبر 2017 15:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنوکر اور بلئیرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہونے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی ملک تیمور مسعود کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ سنوکر اور بلئیرڈ کلب جوئے خانوں میں تبدیل ہو گئے ہیں جس سے نوجوان نسل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔متنان کلبوں میں کھیلنے والے نوجوان رات اپنے گھروں میں نہیں جاتے بلکہ وہ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مشغول ہو جاتے ہیں۔قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان کلبوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرتے ہوئے جوئے کے اڈوں کو ختم کرے۔