باغ بلدیہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گئی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:00

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) باغ بلدیہ ملازمین کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل اس موقع پر بلدیاتی ملازمین کے صدر چوہدری قاسم ،جنرل سیکرٹری شیخ ریشد،نائب صدر راجہ عبدالغفار،ارشد عباسی،حافظ ارشد،خواجہ شفیق،شیخ شیراز،توقیر جاوید،ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمارے مطالبات حل نہیں ہوتے ہم اس وقت تک ہڑتال کو کسی صورت ختم نہیں کریں گے ہم نے حکومت آزاد کشمیر کو 19ستمبر کی ڈیڈ لائن دی تھی لیکن 19ستمبر تک حکومت نے کوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں کہ ہمیں لیگل سسٹم کے تحت نارمل میزانیہ میں لایا جائے ریٹائرڈ ملازمین کی ماہوار پنشن کی ادائیگی کو اے جی آفس کے زریوے عمل میں لایا جائے ریٹائرڈ ملازمین کے جو بقایات ہیں کو یکمشت ادائیگی کی جائے گرانٹ ایڈ کی مرحلہ وار کٹوتی کے ظالمانہ نوٹیفکیشن کو منسوخ کیاجائے احتجاجی کیمپ میں سابق ایڈمنسٹریٹر زاہد جبار عباسی،سید نسیم گردیزی،سید عامر خورشید گردیزی،کے علاوہ سردار شعیب،راجہ قدیر،نے بھی احتجاجی دھرنے میں شرکت کی اور تمام جائز مطالبات کی حمایت کا اعلان کیااور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :