وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اقو ام متحدہ میں جامع خطاب لائق تحسین ہے ، عبدالرشید ترابی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) سابق امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر و پارلیمانی لیڈر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا اقو ام متحدہ میں جامع خطاب لائق تحسین ہے جس میں انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم بے نقاب کرنے کے علاوہ پاکستان کے حوا لے سے اس کے مذموم عزائم کی بھی خبرلی اور امریکی بھا رتی گٹھ جو ڑ کو بھی آئینہ دکھایا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز وزیر اعظم پاکستان کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب پر اپنے ایک ردعمل میں انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس خطاب کی روشنی میں اہل کشمیر اور پاکستان کا مقد مہ لڑ نے کے لئے ایک جامع حکمت عملی تشکیل دی جا ئے جو اسی صو رت ممکن ہے کہ کشمیری قیا دت کو اعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ تمام ریاستی ادارے ہم آہنگی اختیار کر یں۔