خطے کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی سے مسائل نے جنم لیا ، ناصر جنجوعہ

امریکہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ،امریکا افغان مفاہمتی عمل میں چار فریقی گروپ کی فعالی پر رضامند ہے،پاکستان مستحکم پرامن افغانستان کیلئے ہرکاوش کا ساتھ دے گا،چین ،ایران اور ترکی کے دورے انتہائی مفید رہے،خطے میں دیرپا امن کیلئے روس کی کاوشیںانتہائی مثبت ہیں،تہران سی پیک کو خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا آئینہ دار سمجھتاہے، ناصر جنجوعہ نے سفارتی تقریب میں خصوصی گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) مشیرقومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو تسلیم کیا ہے،امریکا افغان مفاہمتی عمل میں چار فریقی گروپ کی فعالی پر رضامند ہے،خطے کیلئے امریکہ کی نئی پالیسی سے مسائل نے جنم لیا ہے، پاکستان مستحکم پرامن افغانستان کیلئے ہرکاوش کا ساتھ دے گا،چین ،ایران اور ترکی کے دورے انتہائی مفید رہے،خطے میں دیریا امن کیلئے روس کی کاوشیںانتہائی مثبت ہیں،تہران سی پیک کو خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کا آئینہ دار سمجھتاہے۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق ناصر جنجوعہ نے سفارتی تقریب میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل ایک بار پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،امریکامفاہمتی عمل میں چار فریقی گروپ کی فعالی پر رضا مند ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفیر نے واشنگٹن کی آمادگی سے آگاہ کیا ہے۔ اجلاس کیلئے وقت اور جگہ کا تعین کیا جارہاہے،امریکا نے افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار کو تسلیم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کیلئے امریکا کی نئی پالیسی سے مسائل نے جنم لیا۔ پاکستان مستحکم پرامن افغانستان کیلئے ہر کاوش کا ساتھ دے گا۔ پاک ، افغانستان چین سہہ فریقی گروپ معاشی اور اقتصادی ترقی کیلئے ہے۔ افغان سرزمین پر خوشحالی سے دیرپاقیام من میں مدد ملے گی۔ پاکستان اور چین ملکر مشاورت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین ،ایران ،ترکی کے دورے انتہائی مفید رہے ہے۔تہران سی پیک کو خطے کیلئے ترقی اور خوشحالی کاآئینہ دار سمجھتا ہے۔پاکستان ایران تعاون میں پیشرفت ہونی چاہیے۔خطے میں دیرپاقیام امن کیلئے روس کی کاوشیں انتہائی مثبت ہیں۔