عوامی تحریک نے وزیر اعلی،وزیر قانون اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) عوامی تحریک نے وزیر اعلی،وزیر قانون اور سابق آئی جی مشتاق سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق درخواست عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چودھری نے دائر کی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان میں پنجاب حکومت کی اہم شخصیات ملوث ہیں،سانحہ کے دیگر اہم کردار نواز شریف، ڈاکٹر توقیر شاہ، ڈی آئی جی رانا عبدالجبار، ایس پی عبدالرحیم شیرازی سمیت دیگر ملزمان پہلے ہی بیرون ملک فرار ہو چکے ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف بھی 23 ستمبر کو بیرون ملک فرار ہو رہے ہیں، درخواست گزار کامزید کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کو تینوں شخصیات کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے درخواست بھی دی گئی لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی درخواستگزار نے خدشہ ظاہر کیا کہ سانحہ کی رپورٹ پبلک ہونے کے حکم کے بعد تینوں شخصیات کسی بھی وقت دوسرے ملک منتقل ہوسکتی ہیں لہذا عدالت مقدمے کے فیصلے تک شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور مشتاق سکھیرا کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم جاری کرے۔