حکومت آزادکشمیرنے زلزلہ اوردیگرآفات سماوی سے تحفظ کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیں‘ زلزلہ کی تباہ کاریوںسے محفوظ رہنے کے لیے جامع ،موثراورمربوط نظام وضع کیاہے

سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع و1122ظہیرالدین قریشی کی بات چیت

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:11

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سیکرٹری سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع و1122ظہیرالدین قریشی نے کہاہے کہ حکومت آزادکشمیرنے زلزلہ اور دیگر آفات سماوی سے تحفظ کے لیے بھرپوراقدامات اٹھائے ہیںزلزلہ کی تباہ کاریوںسے محفوظ رہنے کے لیے جامع ،موثراورمربوط نظام وضع کیاہے زلزلہ کے سانحہ کے پس منظرمیںکوئی غیرمعمولی اورقابل قدرلائحہ عمل وضع کرکے زلزلہ کے اثرات کم کئے جاسکتے ہیںلوگوںمیںآگاہی اورشعورپیداکرکے لوگوںکی غفلت اورلاپرواہی کی وجہ سے رونماہونے والے نقصانات کوکم سے کم کیاجاسکتاہے کمیونٹی کوہمیشہ زلزلہ کی تباہی اوربربادی سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیرملحوظ اختیارکرنی چاہیے قدرتی آفات کامقابلہ جدیدٹیکنالوجی کے حامل ملک بھی نہیںکرپاتے ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی نے آفات سماوی سے نمٹنے کے لیے سنجیدگی سے عملی اقدامات اٹھائے ہیںزلزلوںکاایڈوانس پتہ دینے والی ٹیکنالوجی آج تک دستیاب نہیںہے زلزلوںکے آنے کے وقت اورجگہ کاکسی کوپتہ نہیں8اکتوبر2005کا قیامت خیززلزلہ ملکی تاریخ کابدترین ہولناک زلزلہ تھاناگہانی آفت سے نمٹنے اورپیشگی اقدامات کے لیے ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کاقیام عمل میںلایاگیاہم سب کوایک دوسرے کواس قابل بناناہوگاکہ آفات سماوی پربروقت قابوپاسکیں حفاظتی انتظامات کے ذریعے زلزلہ سے زیادہ تباہی وبربادی کے نقصانات بہت کم ہوجاتے ہیںان خیالات کااظہارانہوںنے آفات سماوی سے آگاہی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیاجبکہ اس موقع پرڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،ناظم تعمیرات عامہ فضل کریم کھوکھر،ایکسین پبلک ہیلتھ اشتیاق مغل،ایکسین بلڈنگ مرزارضوان شبیر،،سرداراجمل مصطفی ایکسین پی ڈبلیو ڈی،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمود، ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل سردارعبدالرئوف،اشتیاق احمدایکسین پی ایچ ای ڈی کوٹلی،راجہ محمدنثاراسسٹنٹ کمشنرکوٹلی، اسسٹنٹ کمشنرعلی اصغرکھوئیرٹہ،ناصراورنگزیب اسسٹنٹ کمشنرسہنسہ،اسسٹنٹ کمشنرراجہ زاہدحسین چڑہوئی،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری نعیم اختردولیاجٹاں،اسسٹنٹ کمشنر محمدولیدنکیال،اخترحسین بخاری ڈسٹرکٹ سوشل آفیسر،ملک محمدیعقوب مرکزی صدرانجمن تاجران،کرامت حسین حیدری چیئرمین نویدویلفیئرفائونڈیشن،سماجی رہنمامبارک بسمل،ملک محمدرزاق صدرایف کے یو،فوزیہ اسلم ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرزنانہ،شبینہ گلزاراسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرزنانہ،،ڈاکٹرسیدشفقت حسین ڈی ایم ایس،سرداراکمل خان انفارمیشن آفیسر،سردارخورشید،راجہ محمداشتیاق اسسٹنٹ ڈائریکٹرسول ڈیفنس،محمدآصف اسسٹنٹ ڈائریکٹر1122،محمدماجد رزاق ایف آراو1122،ذاکرحسین صدرالخدمت فائونڈیشن،حافظ محمدشفیق ایریامنیجرمسلم ہینڈز،،سیدتنزیل الرحمن تعمیرملت ویلفیئرسوسائٹی،مرکزی رہنماپاکستان مسلم لیگ ن راجہ گلفرازخان،آصف علی قادری سیکرٹری نویدویلفیئرفائونڈیشن کے علاوہ دیگربھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی کی عمر بہت کم ہے آنرشپ پیداکرکے مطلوبہ نتائج حاصل کرینگے حکومت آزادکشمیرنی8اکتوبرکے دن کوآگاہی کاقومی دن کے طورپرمنانے کافیصلہ کیاہے انہوںنے کہاکہ تمام محکمہ جات کی صلاحتیںبروئے کارلاکرمشکل وقت میںلوگوںکوریلیف دینے میںاپناکرداراداکررہے ہیں2005کے زلزلہ میںمیرپور میں کیمپ لگاتوایک دن میں72لاکھ روپے جمع ہوئے میرپورمیںایک چھوٹی بچی نے زلزلہ زدگان کے لیے انگوٹھی اورناک کے تیلے دے دیئے آفات سماوی کامقابلہ حوصلے ،ولولے اورہمت سے کیاجاسکتاہے آفات سماوی سے محفوظ رہنے ،جانی ومالی نقصان کوکم ازکم رکھنے کے لیے پیشگی منصوبہ بندی بے حدضروری ہے لوگوںکے قریب رہ کراتھارٹی کام زیادہ کرسکتی ہے آزادکشمیرکے سات اضلاع میںریسکیو1122قائم کرچکے ہیںہماری کمیونٹی جذبہ سے سرشارہے سرکاری ادارے ٹریننگ کے عمل میںپیش پیش ہیںسکولزوکالجزکے طلباء وطالبات کوآفات سماوی سے محفوظ رہنے کی ٹریننگ دینا موسمیاتی تبدیلیوںاوربدلتے ہوئے حالات میںضروری ہے آنرشپ ہمیشہ زندہ رہتی ہے 8اکتوبرکوسکولز،کالجزاورپبلک مقامات پرآفات سماوی سے آگاہی کے پفلٹس تقیسم کئے جائیں۔

بعدازاںسیکرٹری سٹیٹ ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع و1122ظہیرالدین قریشی ،ڈپٹی کمشنرراجہ ارشدمحمود،ایس پی چوہدری ذوالقرنین سرفراز،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارعقیل محمودودیگرنے سول ڈیفنس اورریسکیو1122کے تعاون سے ٹریننگ حاصل کرنے والے اہلکاران ورضاکاران کی طرف سے ایمرجنسی حالات میں جان بچانے کے لے پیش کئے جانے والے مختلف عملی مظاہرے بھی دیکھے ۔سیکرٹری سٹیٹ ڈیزائسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی،شہری دفاع و1122ظہیرالدین قریشی نے ریسکیو1122اورسول ڈیفنس،سکولزکے طلباء کوٹریننگ میںحصہ لینے اوربہترین عملی مظاہرے کرنے پرخراج تحسین بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :