نوابزادہ گزین مری کی وطن واپسی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی وہ ازخود واپس آئے ہیں ،میر سرفراز بگٹی

گزین مری کو مختلف مقدمات میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے ،وزیر داخلہ بلوچستان

جمعہ 22 ستمبر 2017 16:53

نوابزادہ گزین مری کی وطن واپسی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی وہ ازخود ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ نوابزادہ گزین مری کی وطن واپسی کسی ڈیل کے نتیجے میں نہیں ہوئی وہ ازخود واپس آئے ہیں گزین مری کو مختلف مقدمات میں نامزد ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے وہ خود بھی کہ چکے ہیں کہ و ہ مقدمات کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں ،میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ گزین مری کئی لوگوں کے قاتل ہیں اور ان پر کئی مقدمات درج ہیں ،انہیں آج عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گزین مری پر بلوچستان میں قتل و غازت سمیت کئی مقدمات درج ہیں انہوں نے کچھ مقدمات میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ بیس سال تک باہرجاکر پاکستان توڑنے کی باتیں کرنے والا واپس آکر ہیرو بننے کی کوشش کررہا ہے انکے خلاف دائر تمام مقدمات میں پا کستان کے قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی انکے واپسی سے دوسرے علیحد گی پسند رہنما ئوں کے واپسی کا کوئی تعلق نہیں نہ ہی ان سے کسی قسم کی ڈیل کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :