سپلائی میں مزید دس فیصد اضافے سے شہر میں پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال میں مزید بہتری

کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس مالکان نے سپلائی نہ ملنے کو جواز بناتے ہوئے فروخت بند کر رکھی ہے

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) سپلائی میں مزید دس فیصد اضافے سے شہر میں پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال میں قدرے بہتری دیکھی گئی ہے تاہم ابھی بھی کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس بند ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شہریوں کو گزشتہ چند روز سے پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال میں قلت کا سامنا ہے جس کے باعث پیٹرول پمپس پر قطاریں نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

تین روز قبل پیٹرول کی شدید قلت کی افواہوں کے باعث شہریوں کی اکثریت نے نہ صرف اپنی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے ٹینک فل کرا لئے تھے بلکہ آنے والے دنوں میں قلت سے بچنے کیلئے کچھ پیٹرول ذخیرہ بھی کیا تھا ۔ دوسری طرف شہر میں پیٹرول کی سپلائی مرحلہ وار بڑھ رہی ہے اور سپلائی میں مزید دس فیصد اضافے سے پیٹرول کی فراہمی کی صورتحال میں بہتری دیکھی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں کی طرف سے بھی نوٹس لیے جانے کے بعد نجی آئل مارکیٹنگ کمپنیاں متحرک ہوئی ہیںاور آئندہ چند میں صورتحال معمول پر آ جائے گی ۔ دوسری طرف گزشتہ روز بھی کئی علاقوں میں پیٹرول پمپس مالکان نے سپلائی نہ ملنے کو جواز بناتے ہوئے فروخت بند رکھی جس کے باعث عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :