ہمارے اسلاف نے آزاد کشمیر کا یہ علاقہ بڑی جوانمردی ، بہادری کیساتھ ڈوگروں کیساتھ جنگ کر کے آزاد کروایا ، سردار فاروق احمد طاہر

بزرگوں نے ملک کی آزادی ،استحکام پاکستان کیلئے کھالیں کچھوائیں،جانوں کے نذرانے پیش کئے،شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ،کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، قائم مقام صدر آزاد کشمیر

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:40

بلوچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) آزاد جموں وکشمیر کے قائمقام صدر سردار فاروق احمد طاہر نے کہا ہے کہ ہمارے اسلاف نے آزاد کشمیر کا یہ علاقہ بڑی جوانمردی ، بہادری کے ساتھ ڈوگروں کے ساتھ جنگ کر کے آزاد کروایا ہم اپنے شہداء کے ادھورے مشن کی تکمیل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ہمارے بزرگوں نے اسی ملک کی آزادی اور استحکام پاکستان کے لیے کھالیں کچھوائیںاور جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔

آج ان شہداء کے صدقے ہم خطہ کی تقدیر بدلنے کے اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں پلوں اور سکولوں کی تعمیر کر رہے ہیں۔ نوجوان ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں ۔ انھیں ۔کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے تعلیم کا ہونا ضروری ہے۔

(جاری ہے)

اسی علاقہ کی جہالت کو ختم کرنے کے لیے سکولوں میں جدید تعلیم سے آراستہ اساتذہ کی تعیناتیاں سکول کو دور حاضر سے ہم آہنگ عمارات کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔

وہ اپنے آبائی حلقہ بلوچ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اسی موقع پر آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبر ملک پرویزاختر اعوان ، سردار نزاکت ، سردار عبداللہ خان ، سردار نسیم ، عبد الرحمن ایڈووکیٹ ، سردار خالد ، سردا غلام شبیر ، حاجی کرم داد ، سردار زائد فیصل ، اختر عزیز ، جمیل اختر ، سخی دلیل ، راحت مغل ، شوکت مغل ، صابر مغل ، صوبیدار ارشاد ، سردار مشتاق ایڈووکیٹ ، کیپٹن لعل ، جمعیل مغل اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

قائمقام صدر نے کہا کہ ان شہداء کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ میں ااج قائمقام صدر ریاست ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقہ میں لوگوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں کے لیے 4بی ایچ یو قائم کر دئیے گئے ہیں۔ جبکہ تعمیر سڑک، ریکنڈیشنگ بلوچ ، جھنڈا بگلہ براستہ تالا واڑی 19060کلو میٹر جس کی تعمیر 40کروڑ روپے سے ہو گی کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اسی علاقہ میں پیپلز پارٹی کے راہنما آتے ہیں اور ہماری بنی ہوئی سڑکوں پر کھڑے ہو کر ہمارے خلاف تقریر کر کے چلے جاتے ہیں ۔

مگر انہیں ہماری کارکردگی نظر نہیں آتی ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت بلوچ کو مرکزی حیثیت حاسل ہے ہم نے نیابت سے لے کر سب ڈویژن تک بلوچ کو مضبوط کیا تا کہ یہ سب ڈویژن لوگوں کے مسائل ان کے گھر کے قریب حل کر سکے۔ اسی موقع پر انہوں نے بلوچ میں گرائونڈ کی تعمیر کے لیے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا اور شہداء کے لیے خوبصورت یادگار تعمیر کرنے کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران اسی علاقے کے عوام نے مسلم لیگ ن پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا جس کی بدولت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حید ر خان اسی ضلع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے کوشاں ہیں ۔ اسی عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد جموں وکشمیر کونسل کے ممبر ملک پرویز اختر اعوان نے کہا کہ حلقہ بلوچ کے سب ڈویژن میں جتنی بھی لنک روڈز اور سکولز و کالج ہیں سب کی تعمیر و تکمیل اور آغاز کا کریڈٹ سردار فاروق احمد طاہر کو جاتا ہے۔

جنہوں نے بلا تحصیص لوگوں کے دیرینہ مسائل حل کئے انہوں نے کہا کہ مرکز بلوچ کے ساتھ تمام علاقوں کو ملانے کے لیے ایک جامع حکمت عملی کے تھت کام ہو رہا ہے جو انشاء اللہ عوام کے تعاون سے پایا تکمیل تک پہنچے گا۔ اسی موقع پر سردار غفور شاہین ایڈووکیٹ ، سردار صابر حسین ، چیئرمین تحصیل حلقہ زکوٰة کمیٹی بلوچ نے بھی خطاب کیا۔ اسی موقع سے قبل جب قائمقام صدر سردار فاروق احمد طاہر ، ممبر کشمیر کونسل ملک پرویز اختر اعوان جلسہ گاہ اور 19کلو میٹر سڑک کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے پہنچے تو عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں ہار پہنائے گئے۔ اور استحکام پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔