اسلام آباد ماڈل سکول نے واپڈا ٹی 12سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 17:49

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) واپڈاکی جانب سے منعقدکردہ ٹی 12سکولز کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگ سیداں نے بیکن ہائوس سکول سسٹم کو فائنل میں شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ ٹونامنٹ کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے بھٹو کرکٹ سٹیڈیم اسلام آباد میں کیا تھا،اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگ سیداں کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقابل ٹیم کو 149رنز کا ٹارگٹ دیا جبکہ بیکن ہائوس سکول سسٹم کی ٹیم 56رنز پر آئوٹ ہوگئی۔

اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگ سیداں کے عبدالحمید 56رنز کے سکور کے ساتھ بہترین کھلاڑی قرار پائے۔روٹس ملینیم سکول کے زرک خان بہترین بلے باز ، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگ سیداں کے سعد اظہر اور اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز F-8/4کے یوسف بہترین بائولر اور بہترین فیلڈ ررہے۔

(جاری ہے)

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ٹیسٹ پلیئر علی نقوی تھے جنہوں نے دونوں ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر واپڈا کو مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا کی جانب سے ایسے اقدامات سے پاکستانی کرکٹ میں فیلڈنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ تیسراT-12 سکول کرکٹ ٹورنامنٹ تھا جس کا انعقاد واپڈا سپورٹس بورڈ نے اپنی سماجی ذمہ داری کے تحت کیا تھا۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد ملکی کرکٹ میں فیلڈنگ کی صن-ف کو فروغ دینا ہے۔ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے 8سکولوں کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بیکن ہائوس سکول سسٹم ، اسلام آباد کالج آف آرٹس اینڈ سائنس ، روٹس ملینیم سکول ، ویسٹ منسٹر انٹرنیشنل سکول ، اسلام آباد ماڈل کالج فار بوائز چک شہزاد اور اسلام آباد ماڈل کالج سیکٹر ایف8-، اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز جھنگ سیداں ، اسلام آباد ماڈل سکول سیکٹر آئی 9-شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :