سعودی شہری نے چلتی ہوئی سیڑھی پر سے بچے کو گرنے سے بچا لیا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 22 ستمبر 2017 17:53

سعودی شہری نے چلتی ہوئی سیڑھی پر سے بچے کو گرنے سے بچا لیا ، ویڈیو سوشل ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) سعودی عرب میں جمعرات کے روز بچہ اپنے ماں باپ سے بچھڑ گیا تھا کہ وہ چلتے چلتے مال کی چلتی ہوئی سیڑھی کی جانب چلا گیا ۔ جہاں اسنے اپنے دونوں ہاتھ چلتی ہوئی سیڑھی کی ریلنگ پر رکھ لیے ۔ سیڑھی چلتی رہی اور بچہ ریلنگ کے ساتھ لٹکا رہ گیا ۔ اسی اثناء میں مال میں موجود ایک عورت نے بچے کو دیکھا اور انتظامیہ کو مدد کے لئے بلایا ۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے کہ انتظامیہ سے کوئی آتا مال میں ہی موجود ایک شخص جسکا نام خالد ال شمیری ہے نے بچے کو دونوں بازوں سے پکڑ کر اوپر کر لیا اور اسکی جان بچا لی ۔ اگر یہ شخص تھوڑی بھی دیر کرتا تو بچہ اپنی جان سے چلا جاتا ۔ سوشل میڈیا پر اس سعودی شہری کی بچے کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے ۔ لوگوں نے اس شہری کو اس کی بروقت سمجھ بوجھ اور بچے کی جان بچانے پر خوب سراہا ہے۔ ویڈیو ملاحظہ کریں: