پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی میں مہارتوں کے مقابلوں سے متعلق ورکشاپس کا کامیابی سے انعقاد

ہوا وے آئی سی ٹی پاکستان کے مہارت کے مقابلوں کا مقصد پاکستان کی آئی سی ٹی صنعت میں ہنر مند ماحولیاتی نظام کی تشکیل ہے

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی میں مہارتوں کے مقابلوں سے متعلق ورکشاپس کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی میں مہارتوں کے مقابلوں سے متعلق ورکشاپس فاسٹ نیشنل یونیورسٹی اسلام آباد، لاہور کالج برائے وومن، فاسٹ نیشنل یونیورسٹی لاہور میں کامیابی سے منعقد ہوئیں۔ پہلے ہفتہ میں تقریباً 300 طالب علموں نے داخلہ لیا۔ روڈ شوز نے ہوا وے آئی سی ٹی اکیڈمی پاکستان کے نمائندہ دفاتر، یونیورسٹی، اساتذہ اور طلباء کو روڈ شوز مقابلوں میں شرکت کی دعوت دی۔

پاکستان ہوا وے آئی سی ٹی مہارتوں کا مقابلہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں تعاون کے فروغ کے لئے ایک اہم علاقائی سالانہ عالمی مہارتوں کا مقابلہ ہے۔ یہ پاکستان میں دوسرا آئی ٹی سی مقابلہ ہے۔ پاکستان میں پہلے ایڈیشن کی کامیابی اور اعلیٰ سطحی طور پر تسلیم کے بعد اس سال یہ مقابلہ بہت سے مواقع اور انعامات فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ہوا وے آئی سی ٹی پاکستان کے مہارت کے مقابلوں کا مقصد پاکستان کی آئی سی ٹی صنعت میں ہنر مند ماحولیاتی نظام کی تشکیل ہے۔

پروگرام کی مدد سے ہم پاکستان میں تربیت کی فراہمی کے ذریعے آئی سی ٹی کے افراد کے لئے تعلیمی نظام میں بہتری لانا چاہتے ہیں تاکہ طلباء مقابلے کے ذریعے زیادہ مہارت اور زیادہ معلومات حاصل کر سکیں اور مقابلے میں مطالعہ کے مواقع کے ساتھ ساتھ مقابلے میں آگے بڑھ سکیں۔ ہوا وے نے ہر ورکشاپ میں مقابلوں کی خصوصیات، مراحل اور اکیڈمی کے پلیٹ فارم کو متعارف کرانے پر توجہ دی اور یونیورسٹی کے طلباء کو رجسٹریشن میں رہنمائی فراہم کی۔

طلباء نے حوصلہ افزائی کے ساتھ سرگرمی سے اس میں حصہ لیا۔ انٹر پرائز سروس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے نے سیف سٹی میں جدید ہوا وے آئی سی ٹی ٹیکنالوجی، بگ ڈیٹا، کلائوڈ کمپیوٹنگ، آئی او ٹی کے استعمال سے متعلق ورکشاپ میں قابل قدر معلومات فراہم کیں اور طلباء کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس وقت ہم امید رکھتے ہیں کہ زندگی کے تمام شعبوں میں عام تشویش کے باعث یہ مقابلہ کامیابی سے منعقد ہوگا۔

ہم طلباء کے لئے نیک خواہشات رکھتے ہیں جنہوں نے بین الاقوامی مقابلوں میں اچھے نتائج کے حصول کے لئے پاکستان مقابلوں میں شرکت کی۔ روڈ شوز کا پہلا ہفتہ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا جبکہ پاکستان میں آئی سی ٹی مہارت کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ ہوا وے نے امید ظاہر کی کہ موجودہ آئی سی ٹی سکلز مقابلوں کے ذریعے ہوا وے، ادارے، تعلیمی شراکت دار اور ہوا وے کی صنعت میں دیگر ادارے تنظیمی طور پر منسلک ہوں گے۔ پاکستان کے مقامی آئی سی ٹی ٹیلنٹ ایکولوجیکل چین کنسٹرکشن نے استحکام کو جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ ہوا وے آئی سی ٹی اکیڈمی کی فیملی میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :