آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،رانا مشہود احمد

جمعہ 22 ستمبر 2017 18:22

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345ارب روپے کی ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ تعلیم میں مجموعی طور پر 345ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، یہ رواں مالی سال کے مختص کردہ فنڈز سے تقریباًً 33ارب روپے زیادہ ہے، سکول ایجوکیشن کے شعبے کے ترقیاتی پروگرام کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں53ارب36کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،یہ بات انہوں نے یہاں اساتذہ کے وفد سے ملاقات کے دوران کہی،صوبائی وزیر نے کہا کہ مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے تحت یکم جنوری 2017ء سے صوبہ بھر میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کیلئی230ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے، اسی طرح آئندہ مالی سال میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو36.6فیصداضافی وسائل مہیا کئے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ --’’پڑھو پنجاب، بڑھو پنجاب‘‘ کے انقلابی پروگرام کو آئندہ مالی سال میںبھی اسی جوش و جذبے سے جاری رکھا جائے گا، اس پروگرام کے تحت 2015-18تک کے اہداف میں کلاس رومز میں بلند معیار تعلیم کو یقینی بنانا، مثالی تدریسی ماحول، بہتر راہنمائی اور موثر احتساب کا نظام، عالمی معیار کی کتب کی مفت فراہمی، بچوں کا سکول میں 100فیصد یقینی داخلہ اور Early Childhood Education پروگرام شامل ہیں�

(جاری ہے)