پشاور، حیات آبادمیں پرائیویٹ سکول میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے بارے میں تحقیقات مکمل

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) حیات آبادمیں پرائیویٹ سکول میں خواتین کو جنسی طور پر حراساں کرنے کے بارے میں تحقیقات مکمل کرکے پشاور تعلیمی بورڈ کوا رسال کردی ہے کیپٹل سٹی پولیس نے حیات آباد میں واقع پرائیویٹ سکول کے پرنسپل کو بھی گرفتار کیا تھا جس پر الزام تھا کہ وہ سکول میں خواتین کو جنسی طورپرحراساں کرتاتھا پشاور تعلیمی بورڈ نے واقعہ کے بارے میں تین رکنی ٹیم تحقیقات کے لئے تشکیل دی تھی بورڈ ذرائع کے مطابق ٹیم نے حیات آباد پولیس ،گرفتارہونے والے پرنسپل ، گرفتار ہونے والی خواتین کے بیانات قلمبند کئے تھے جبکہ کلوز سرکٹ خفیہ کیمروں کی ریکارڈ بھی حاصل کی تھی سکول سے درجنوں طلباء وطالبات کے والدین نے اپنے بچوں کو اٹھایا ہے سکول کے پرنسپل چھٹی کے بعد ڈرائیونگ کرتا اور ان پر الزامات تھا کہ وہ سکول میں خواتین کو لا کر انہیں جنسی طور پرحراساں کرتاتھا

متعلقہ عنوان :