میران شاہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنیکا اعلان

یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور یہاں کے با صلاحیت کرکٹرز کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی، پشاور زلمی کے چیئر مین جاوید فریدی

جمعہ 22 ستمبر 2017 19:17

میران شاہ میں زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنیکا اعلان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید فریدی نے یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے انعقاد کا اعلان کردیا۔پشاور زلمی اور بینونی زلمی کے چیئر مین جاوید آفریدی نے میران شاہ میں پاکستان الیون اور یو کے میڈیا الیون کے درمیان کامیاب میچ کے انعقاد پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں جاوید آفریدی کا کہنا ہے فاٹا وزیرستان اور میران شاہ میں امن کی بحالی پاک فوج کی محنت اور قربانیوں سے ممکن ہوئی۔ کھیلوں کے ذریعے امن کے فروغ اور قبائلی عوام کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے پشاور زلمی پاک فوج اور حکومت کے شانہ بشانہ موجود رہے گی۔جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ یونس خان اسٹیڈیم میران شاہ میں جلد زلمی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اور یہاں کے با صلاحیت کرکٹرز کو بھرپور مدد فراہم کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :