حافظ آباد،شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

حافظ آباد،شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ،ملزمان فرار
حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2017ء) حافظ آباد کے نواحی گائوں بھوپہ لودھیکا میں شادی شدہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق فرح بی بی کا مبینہ طور پر اپنے خاوند محمد مالک سے جھگڑا چلا آرہا تھا ۔

(جاری ہے)

وقوعہ کے روز فرح بی بی کسیسے روڈ پر سڑک کے کنارے جارہی تھی کہ اس پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں وہ موقع پرہی دم توڑ گئی جبکہ ملزمان فرار ہونے میںکامیاب ہوگئے۔ پولیس تھانہ کسیسے نے مقتولہ کے خاوند محمد مالک وغیرہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تاحال کسی بھی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :