اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے ،سالانہ اربوں روپے کا زر مبادلہ بھیج کرملکی اقتصاد کوسنبھالادیا ہوا ہے ،

دہشت گردی کیخلاف جنگ میں کامیابی وامن بحالی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو ملکی سرمایہ کاری میں کردار اداکرنا چاہیے گورنرخیبرپختونخوا اقبال ظفرجھگڑا کی جاپان ، امریکہ وسعودی ن لیگی عہدیداروں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے ،سالانہ اربوں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کا ملکی معیشت کی ترقی میں بڑا کردار ہے، وہ سالانہ اربوں روپے کا زر مبادلہ بھیج کرملکی اقتصاد کوسنبھالا دیا ہوا ہے ،دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی اور امن کی بحالی کے بعد اوورسیز پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں سرمایہ کاری اورانڈسٹریلائزیشن میں بھی کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کے روز مسلم لیگ (ن) جاپان ، امریکہ اورسعودی عرب کے عہدیداروں کے ایک وفد سے بات چیت کررہے تھے۔ جنہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے صدر علی کلیہار کی قیادت میں گورنرہاس پشاورمیں ان سے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے گورنر کو جاپان ، سعودی عرب اور امریکہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔ گورنرانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کوسراہا اورانہیں تعاون کا یقین دلایا۔ قبل ازیں گومل یونیورسٹی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے ایک وفد نے صدر ڈاکٹر محمد بدر کی قیادت میں گورنر انجینئراقبال ظفرجھگڑا سے ملاقات کی اورگومل یونیورسٹی کے مختلف امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :