ْپشاور، معاشی وسماجی ترقی کے حصول تک قومی وطن پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی، امجدعلی مہمند

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) قومی وطن پارٹی ضلع پشاور کے رہنما امجدعلی مہمند نے کہا کہ عوام کے اندر اتحاداور اتفاق قومی وطن پارٹی کا نصب العین ہے اور پختونوں کی معاشی اور سماجی ترقی کے حصول تک قومی وطن پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ بروز جمعہ انہوں ے اپنے بیان میں کہا کہ قومی وطن پارٹی عوام اور صوبہ کی نمائندہ جماعت ہے اور یہاں پر پائی جانے والے ہر مسئلہ کے حل کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے،صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام تمام سیاسی جماعتوں کو آزما چکے ہیں اور ان سے مایوس ہوکر قومی وطن پارٹی میں جوق در جوق شمولیت اختیار کر رہے ہیں اورانشا اللہ آنے والا دور قومی وطن پارٹی کا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی نے تمام پختونوں کو ایک موثر اور عملی پلیٹ فارم فراہم کیا ہے اور پارٹی کی عملی جدوجہد کی بدولت پختونوں کے دیرینہ اور اہم مسائل قومی سطح پر اجاگر ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کیو ڈبلیو حقیقی معنوں میں پختونوں کی ترجمانی کر رہی ہے اور ان کو درپیش مسائل جیسے بدامنی ، لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری،پسماندگی کو ہر فورم پر اٹھا رہی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ پارٹی قیادت کی انتھک اور عملی جدوجہد کی بدولت نہ صرف پختونوں کے بنیادی مسائل قومی سطح پر اجاگر ہوئے ہیں بلکہ ان کے حل میں بھی کافی حد تک مدد ملی ہے۔انھوں نے کہا کہ قومی وطن پارٹی تمام پختونوں کو متحد کر رہی ہے تاکہ ان کے حقوق ایک پر امن اور باوقار سیاسی جدوجہد کے ذریعے حاصل کی جاسکے۔انھوں نے کہا کہ پارٹی کے آنے والے یوم تاسیس کو شان و شوکت اور جوش و جذبہ سے منایا جائے گا اور اس سلسلے میں پشاور سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکن شرکت کرکے بھرپورقوت کا مظاہرہ کریں گے۔پارٹی کے تمام کارکنوں اور عہدیداروں سے اپیل ہے کہ قومی وطن پارٹی کے آنے والے یوم تاسیس کی کامیابی کیلئے ابھی تیاریاں شروع کرے ۔

متعلقہ عنوان :