ہم نے پہلے ہی دن کلین اینڈ گرین پشاور کا نعرہ لگایا تھا جس کو سچ کر دکھایا ، موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنا یا ،بلدیاتی نظام کے نتیجے میںصحت ، تعلیم ، پانی ونکاسی آب کے حوالے سے خدمات کی فراہمی میںبہتری آئی ہے،

لوگوں کے مسائل نچلی سطح پر حل ہورہے ہیں اور ترقیاتی کاموں میںشفافیت بھی آئی ہے صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا پشاور میںاندرون شہر کا دورہ کے موقع پر گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے پہلے ہی دن کلین اینڈ گرین پشاور کا نعرہ لگایا تھا جس کو سچ کر دکھایا ہے، موجودہ حکومت نے حقیقی معنوں میں عوام کو بااختیار بنا دیا ہے،بلدیاتی نظام کے قیام کے نتیجے میںصحت ، تعلیم ، پانی اور سینی ٹیشن کے حوالے سے خدمات کی فراہمی میںبہتری آئی ہے، بلدیاتی اداروں کے بحالی کے نتیجے میںصوبہ خیبرپختونخوا میں بڑی معاشرتی اور سیاسی تبدیلی آئی ہے،لوگوں کے مسائل نہ صرف نچلی سطح پر حل ہورہے ہیں بلکہ ترقیاتی کاموں میںشفافیت بھی آئی ہے۔

بروز جمعہ انہوں نے پشاور میںاندرون شہر کا دورہ ، شہر میں صفائی کی صورت حال ، ڈرین کی تعمیر اور دوسرے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ، اس موقع پر ضلعی ناظم اعلی ارباب عاصم خان ، ممبرصوبائی اسمبلی شوکت یوسفزئی ، چیف ایگزیکٹو ڈبلیو ایس ایس پی انجینئر خان زیب ، پراجیکٹ ڈائیریکٹر میونسپل سروسز پروگرام عطا الرحمان ، منتخب ڈسٹرکٹ و ٹائون ممبران اور دیگر اعلی حکام بھی سینئر وزیر کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

سینئرو زیر عنایت اللہ خان نے گل بہار میںصفائی کو بہتربنانے اور ڈرین کے تعمیر و مرمت پر حکام کو موقع پر ہی ہدایات جاری کی اور کہا کہ ڈرین کی تعمیر پر کام کے رفتارکو تیز کیا جائے ۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ پشاور کے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ،عیدالاضحی پر پشاور کے عوام نے صفائی کی صورت حال پر اطمینان کا اظہار کر کے محکمہ بلدیات پر اعتماد کا اظہا رکیا ہے اور موجودہ حکومت کی کارکردگی کی طریف کی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ گل بہار سمیت تمام علاقوںمیں صفائی کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔