ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس، نواحی علاقوں میں قائم تمام مراکز صحت کو سولرائز

کرنیکافیصلہ ' ابتدائی طورپر بڈھ بیر ' گاڑھا تاجک ،متنی مراکز صحت کیلئے فنڈ جاری کردیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء)ضلعی حکومت کا ضلع کے نواحی علاقوں میں قائم تمام مراکز صحت کو سولرائز کرنے کافیصلہ ' ابتدائی طورپر بڈھ بیر ' گاڑھا تاجک اورمتنی کے مراکز صحت کو سولرائز کرنے کیلئے فنڈ جاری کردیا تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ضلع کے تمام اورخصوصا نواحی علاقوں میں کیٹیکگری ڈی ہسپتالوں کوسو لرائز کرنے کے اپنے اعلان کوعملی جامہ پہناتے ہوئے بروز جمعہ ڈی او فنانس کو ابتدائی طور پر گاڑھا تاجک ' بڈھ بیر اورمتنی کے کیٹیگری ڈی ہسپتالوں کوسولرائز کرنے کیلئے فنڈ جاری کرنے کے احکامات جاری کئے جبکہ ڈی ایچ او پشاورکو سولر سسٹم کو چلانے کیلئے ٹیکنیکل سٹاف بھرتی کرنے کے احکامات جاری کردئیے ' یہ احکامات گذشتہ روز ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کئے گئے جس میں ڈی ایچ او پشاور ڈاکٹر گل محمد' ڈائریکٹر کوارڈینشن صاحبزادہ محمدطارق ' ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر امیر خان ' ڈی او فنانس عالمزیب خان ' پی ایس او نصر اللہ اوردیگر شریک تھے اس موقع پر ضلع ناظم نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور کے مطابق اداروں کو سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے لہذا افسران بھی عوام کی خدمت پر یوری توجہ دیں اور غفلت کی صورت میں کسی سے کسی قسم کی رعایت نہ برتی جائیگی '