پشاور، عوام کے خدمت کے جذبے کے تحت ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،فاروق خان

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) این اے فور کے لیے جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار واصل فاروق خان نے کہا ہے کہ عوام کے خدمت کے جذبے کے تحت ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، ملک میں جمہوریت کوفروغ دینے کیلئے عوام کو اپنا انتخابی رویہ بدلنا ہوگا۔عوام کی خدمت کے لیے بددیانت لوگوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے اہل اور دیانت دار قیادت کا انتخاب ضروری ہے ۔

وہ بروز جمعہ اپنے حلقہ این اے فور میں انتخابی مہم کے آغاز پر کارکنان سے خطاب کر رہے تھے۔ واصل فاروق خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب عوام کسی فردکو اپنا نمائندہ منتخب کرتے ہیں تو ان کے مسائل و مشکلات کے حل کی تمام تر ذمہ داری اس فرد کے کندھوں پر آجاتی ہے ،پاکستان میں عام طور پر کامیاب ہونے والے عوامی نمائندے اپنی اس ذمہ داری کا احساس کم ہی کرتے ہیں اورووٹ لینے کے بعد دوبارہ حلقے کا رخ نہیں کرتے ، عوام سارا سال اپنے نمائندوں کی شکل دیکھنے کو ترس جاتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یہ نام نہاد عوامی نمائندے لوگوں کے دکھ درد اور بوجھ بانٹنے کے بجائے اپنا بوجھ بھی عوام پر ڈال دیتے ہیں ،یہی وجہ ہے کہ گزشتہ 68سال میں ملک و قوم مسائل کی دلدل میں دھنستے اور بحرانوں کا شکار ہوتے گئے ،ملک میں غربت جہالت ،بے روز گاری اور بدامنی میں اضافہ ہوتا ہے ،عوام غربت کی چکی میں پستے رہے۔ انہوںنے کہا کہ این اے فور کی پسماندگی دور کرنے کا عزم کر رکھا ہے اور عوام کے درمیان رہتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :