وہاڑی میں مسیحی طالب علم کی اپنے ہم جماعتی طالب علموں کے ہاتھوں تشدد کے باعث ہلاکت کے واقعہ کی وزارت انسانی حقوق سے رپورٹ طلب کر لی ہے،
یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد کاسینیٹ میں شیر ی رحمان کے توجہ دلائو نوٹس کا جواب
جمعہ 22 ستمبر 2017 20:04
(جاری ہے)
ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی کی نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔
احمد رضا پر قتل اور دیگر پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوا ہے۔ ایک انوسٹی گیشن محکمانہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کی سفارش پر چار اساتذہ کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ہیڈ ماسٹر، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن ٹیچر سمیت چار اساتذہ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر انسانی حقوق کامران مائیکل نے کہا کہ بورے والا کا چک 61 میں یہ واقعہ پیش آیا۔ اس میں اساتذہ کی مجرمانہ غفلت پائی گئی ہے۔ اساتذہ کو بھی مقدمے میں شامل تفتیش کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچہ گھر میں سب سے بڑا تھا۔ دو بھائی اور تین بہنیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے ہمیں کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ شیرون مسیح کے نام سے بورے والا میں سکول بنانے کا اعلان کیا ہے۔ وہاں کے ایم این اے نے سکول بنانے کے لئے جگہ فراہم کی۔ مشنری ادارے اس پر کام کر رہے ہیں۔ ہم یقین دہانی کراتے ہیں کہ ذمہ داروں کو ضرور سزا ملے گی۔ سینیٹر شیری رحمان نے توجہ دلائو نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ضلع وہاڑی میں سکول کے اندر کلاس روم میں مسیحی طالب علم شیرون مسیح کو ایک ہی گلاس میں پانی پینے پر قتل کر دیا گیا۔ کلاس ٹیچر نیاز احمد کی موجودگی میں سب کچھ ہوا۔ یہ مجرمانہ غفلت ہے۔ اس طرح کا واقعہ ہوتا ہے تو عالمی سطح پر کیا پیغام جاتا ہے۔ اس معاملہ پر ایف آئی آر درج ہے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور وہ استاد ابھی تک پڑھا رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.