وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر روایتی تھی،صرف دو تین الفاظ میں بہتری تھی، ذوالفقا بھٹو کی طرح کے لیڈر کی اس وقت پاکستان کو ضرورت ہے

پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 22 ستمبر 2017 20:44

وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر روایتی تھی،صرف دو تین الفاظ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر روایتی تھی،صرف دو تین الفاظ میں بہتری تھی، ذوالفقار علی بھٹو کی طرح کے لیڈر کی اس وقت پاکستان کو ضرورت ہے،جمعہ کو پارلیمنٹ ہا?س کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا ہے کہ ساری کمیشنز رپورٹس منظر عام پر لائی جانی چاہئیں ، ماڈل ٹا?ن میں 14لوگوں کے ساتھ ظلم وبربریت کیا گیا،یہ تو قتل ہے،اس میں کوئی دو رائے نہیںکہ اس پر ایکشن ہونا چاہیے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جنرل اسمبلی میں کی گئی تقریر روایتی تھی،صرف دو تین الفاظ میں بہتری تھی،ملک کواس وقت بڑے لیڈر کی ضرورتہے ذوالفقار علی بھٹو کی طرح کے لیڈر کی اس وقت پاکستان کو ضرورت ہے۔