ہاشم خان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں انکی موت بڑاسانحہ ہے،اکرم خان درانی

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:06

دیرلوئر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ ہاشم خان کے قتل کا سانحہ صرف ان کے خاندان کے لیے نہیں بلکہ جمعیت علما اسلام کے ملک گیر سطح پر ایک افسوسناک واقعہ ہے اور ہم سب ان کے غم میں شریک ہیںانہوں نے کہا کہ حکومت یہ واقعہ عام واقعہ نہ سمجھے اور اگر قوم کے مشران نہ ہو تو قوم اکٹھی نہیں ہوسکتی انہوں نے کہا کہ صوبہ اور انتظامیہ ایسے واقعات کا تدراک کریں اور مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور اگر ایسا نہ ہوا تو انتظامیہ اور صوبے کے ماتھے پر ایک داغ ہوگا..

انہوں نے کہا کہ ہاشم خان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں اور یہ ایک بڑا نقصان ہی. ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوچ میں جے یو آئی کے رہنما اور سابقہ ایم پی اے ہاشم خان کی فاتحہ پر آئے ہوئے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا. انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترقی کی راہ پر گامزن گاڑی کو روکنے والے مخالف کامیاب نہیں ہونگے کیونکہ ملک ترقی کی راہ پر چل نکلا ہی.

نیا پاکستان ہے اور سی پیک کا دور ہے جس سے پسماندہ علاقوں کو ترقی ملے گی..انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ملک کے لئے بہت سے کام کئے ہیں اور انہوں نے اچھے فہم سے کام لیا اور ملک سے چلے گئے اور رواں سسٹم کو بچایا. انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پہلے وزیر اعلی پنجاب سے ایک گھر مانگا تھا جب ان کے پاس لاہور میں گھر نہیں تھا. انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جے یو آئی فاٹاانضمام کے خلاف نہیں ہے اور جے یو آئی نے فاٹا کے سات ایجنسیوں میں سروے کرکے لوگوں سے پوچھا تھا کہ وہ کیا چاہتے ہیں صرف تین ممبران کے علاوہ باقی ممبران فاٹاکو کے پی کے میں ضم ہونے کے خلاف نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ آیندہ الیکشن میں جے یو آئی کسی کے ساتھ اتحاد نہیں بلکہ دوسرے پارٹیوں کے افراد اتحاد کے لئے آئینگی.

اب وہ دور گزرچکاکہ جب جے یو آئی دوسروں سے اتحاد کرتی تھی انہوں نے کہا کہ آیندہ انتخابات میں جے یو آئی خیبر پختون خواہ میں حکومت بنائے گی اور بلوچستان میں بھی حکومت بنائے گی جبکہ سندھ میں پی پی پی کے بعد جے یو آئی دوسری قوت ہے�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :