روسی آبدوز کے شامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر متعدد کروز میزائل فائر

جنگجوؤں نے رواں ہفتے روسی فوجیوں کے دستے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تھی، روسی وزارت دفاع

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:13

روسی  آبدوز کے شامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر متعدد کروز میزائل فائر
دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) روس نے اپنی آبدوز سے شامی جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود روسی آبدوز ویلکی نوگوروڈ سے شامی صوبہ ادلب میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 300 کلومیٹر کے فاصلے سے کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان جنگجوؤں نے رواں ہفتے روسی فوجیوں کے دستے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس حملے میں شامی جنگجوؤں کے کمانڈ سنٹر، بکتر بند گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ روسی وزرات دفاع نے بتایا کہ چند روز قبل شامی عسکریت پسندوں نے 29 روسی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا تھا تاہم روسی افواج خصوصی فضائی آپریشن کرنے کے بعد یہ محاصرہ توڑنے اور اپنے فوجیوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔۔