الیکشن کمیشن کا ن لیگ کا انتخابی نشان روکنے پرغور

muhammad ali محمد علی جمعہ 22 ستمبر 2017 20:15

الیکشن کمیشن کا ن لیگ کا انتخابی نشان روکنے پرغور
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 ستمبر2017ء) الیکشن کمیشن نے ن لیگ کا انتخابی نشان روکنے پرغور شروع کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی نااہلی کے بعد مقررہ وقت پر ن لیگ اپنا باضابطہ صدر منتخب کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نوازشریف کی نااہلی کےبعدن لیگ کونیاپارٹی صدرمنتخب کرنے کا حکم دیا تھا۔

(جاری ہے)

اسی باعث اب الیکشن کمیشن نے ن لیگ کاانتخابی نشان روکنےسمیت مختلف آپشنز پرغور شروع کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں ن لیگ کے چیئرمین راجہ ظفرالحق کو 8 اگست کو خط لکھا تھا۔ ن لیگ کے پارٹی آئین کے مطابق 45 روز میں باضابطہ صدر کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم ایسا نہیں ہوا۔ پارٹی آئین کے مطابق ن لیگ 11 ستمبر تک صدر منتخب کرنے کی پابند تھی۔