قانون سازی مکمل ، ترمیم کے بعدنوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدررہیں گے ،سعدرفیق

قانون سازی میں تعاون کرنے پراتحادی جماعتوں کاشکریہ

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:23

قانون سازی مکمل ، ترمیم کے بعدنوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدررہیں گے ،سعدرفیق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ قانون سازی مکمل ہوگئی ،قانون میں ترمیم کے بعدنوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدررہیں گے ،قانون سازی میں تعاون کرنے پراتحادی جماعتوں کاشکریہ۔جمعرات کے روزقومی اسمبلی کے بعدسینٹ سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری سے متعلق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں مسلم لیگ ن کے راہنماوفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ قانون سازی میں تعاون پراتحادی جماعتوں کاشکریہ ،فاٹاسینیٹراخترمینگل اورذوالفقارکھوسہ کاشکریہ اداکرتاہوں ۔

خواجہ سعدرفیق نے کہاکہ انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے بعدنوازشریف کے پارٹی صدربننے کی راہ ہموارہوگئی ہے ۔قانون سازی مکمل ہوگئی ۔

(جاری ہے)

نوازشریف ہی مسلم لیگ ن کے صدرہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ سینٹ میں انتخابی اصلاحات بل کی منظوری کے عمل کے دوران پیپلزپارٹی اورپاکستان تحریک انصاف کاکردارشرمناک رہا،مخالفین ن لیگ کی مخالفت میں آندھے ہوچکے ہیں ،اورجس شاخ پربیٹھے ہیں اسی کوکاٹ رہے ہیں ۔

نوازشریف کوسیاست سے بے دخل کرنے کی سازش ناکام ہوگئی ہے ۔نئے قانون کے مطابق کسی بھی سیاستدان کوپارٹی صدارت سے پارٹی ارکان کی مرضی کے بغیرنہیں ہٹایاجاسکتا۔بل منظوری سے کوئی بھی پارٹی صدرجبراًنہیں ہٹایاجاسکے گا۔انہوںنے کہاکہ مستقبل قریب میں یہ قانون سازی عمران خان کوبھی بچانے کیلئے کام آئے گی۔