راولپنڈی، گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے گریڈ 20کے 8پولیس افسران کے تقررو تبادلوں کی منظوری دے دی

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:53

راولپنڈی، گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے گریڈ 20کے 8پولیس افسران کے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) گورنر پنجاب رفیق احمد رجوانہ نے گریڈ 20کے 8پولیس افسران جبکہ ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ کی 6جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے تقررو تبادلوں کی منظوری دے دی ہے جس پر چیف سیکرٹری پنجاب کیپٹن (ریٹائرڈ) زاہد سعید نے ان افسران کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نوٹیفکیشن نمبرSO(S-ii)2-2/2017-Iکے تحت ریجنل پولیس افسر(آر پی او) ملتان سلطان اعظم تیموری کو آر پی او گوجرانوالہ کی خالی آسامی پراور ڈی آئی جی ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ ٹرانسپورٹ لاہور کیپٹن (ر)احسان طفیل کو کمانڈنٹ پولیس سہالہ کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیاہے جبکہ107ویں نیشنل مینجمنٹ کورس پر جانے والے آر پی او شیخوپورہ محمد شہزاد سلطان کو کورس کی تکمیل کے بعدسروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے،اسی طرح ریجنل پولیس افسر سرگودھا ذوالفقار حمید کو محمد شہزاد سلطان کی جگہ آر پی او شیخو پورہ، ڈی آئی جی وی وی آئی پی سکیورٹی سپیشل برانچ لاہورمحمد ادریس احمد کو سلطان اعظم تیموری کی جگہ آر پی او ملتان ،سی پی او فیصل آباد افضال احمد کوثر کو سینٹرل پولیس آفس لاہور میں رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور اطہر اسماعیل امجد کو افضال احمد کو ثر کی جگہ سی پی او فیصل آباد تعینات کیا گیا ہے ،اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن نمبر2(3)/2016-E-3کے تحت ڈی پی او بہاولپور ڈاکٹر محمد اختر عباس کو گریڈ 20میں ترقی دے کے ذوالفقار حمید کی جگہ آر پی اوسرگودھاتعینات کیاگیاہے دریںاثناایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم ) پنجاب کی ہدائیت پرجاری نوٹیفکیشن نمبر SO(PRS)1-1.2017کے تحت گریڈ 18کے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال کامران انجم کوسینٹرل جیل فیصل آباد کی خالی آسامی پراورگریڈ 18کے سپرنٹنڈنٹ جیل انسپکٹوریٹ آف پرزنز لاہور رانا رضاء اللہ کو کامران انجم کی جگہ سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل ساہیوال تعینات کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17کے سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم مظہر وحید کو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل فیصل آباد کی خالی آسامی پر، گریڈ 17کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹو) ڈسٹرکٹ جیل لاہور فرخ سلطان کومظہر وحید کی جگہ سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم ،گریڈ 17کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ڈویلپمنٹ ) ڈسٹرکٹ جیل لاہور غلام سرور سمرا کو فرخ سلطان کی جگہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹیو)ڈسٹرکٹ جیل لاہور اورگریڈ 17کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ہائی سکیورٹی بیرکس )سینٹرل جیل ملتان عبد الصبورسکھیرا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ (ایگزیکٹیو ) ڈسٹرکٹ جیل خانیوال کی خالی آسامی پر تعینات کیا گیا ہے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :