وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیلابوں سے بھاری جانی اور مالی نقصان پر نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:53

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا سیلابوں سے بھاری جانی اور مالی نقصان پر ..
اسلام آباد ۔ 22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیپال میں حالیہ سیلابوں سے ہونے والے بھاری جانی اور مالی نقصان پر نیپالی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پانے کی غرض سے نیپال کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیپال کے اپنے ہم منصب شیر بہادر دیوبا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے نیپال میں حالیہ سیلابوں کے نتیجہ میں بھاری جانی و مالی نقصان پر نیپال کی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرتی آفات کے اثرات پر قابو پانے کیلئے نیپال کو مالی امداد فراہم کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس سے قبل وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے سیلابوں سے نیپال میں جانی نقصانات پر نیپال کے اپنے ہم منصب کرشنا بہادر مہارا اور متاثرہ لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔