اسلام آباد میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے کیلئے پو لیس و رینجر کا مشترکہ فلیگ ما ر چ

ما ر چ میں پولیس ، رینجرز ، ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل قا فلے نے شرکت کی

جمعہ 22 ستمبر 2017 21:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 ستمبر2017ء) وفا قی دارالحکو مت میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی انتظا ما ت کو مزید مو ثر بنا نے اور امن و امان کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کیلئے اسلام آبا د پو لیس اور پا کستا ن رینجر کا مشترکہ فلیگ ما ر چ، اس فلیگ ما ر چ میں اسلام آ باد پولیس ، پا کستا ن رینجرز ، اسلام آ باد ٹر یفک پولیس ، ریسکیو5 1، کما نڈ وز ، اے پی سی، گا ڑ یو ں و مو ٹر سائیکل پر مشتمل قا فلے نے شرکت کی ۔

محر م الحر ام کے دوران سیکو ر ٹی کے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں اور ضلع بھر میں سکیورٹی کو الرٹ کیا گیا ہے تا کہ کسی بھی نا خو شگو ا ر واقع سے بچا جا سکے ، ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد سا جد کیا نی۔ تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد خالد خٹک کی خصوصی ہدایات پر ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ساجد کیانی نے محر م الحر ام کے دوران وفاقی دارلحکومت میں امن و اما ن کی فضا ء کو بر قرار رکھنے کے لیے فلیگ مارچ کا جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے مطابق گزشتہ روز ایس پی رورل زون ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویراور ایس پی انڈسٹریل زون لیاقت حیات نیازی کی قیا دت میں فلیگ ما ر چ کیا گیاجس میں رورل اور انڈسٹریل ایریا زون کے سب ڈویثر نل پولیس افسران ، تھا نہ جا ت کے ایس ایچ اوز ، پا کستا ن رینجرزاوراسلام آ باد ٹر یفک پولیس کے افسران و جو انو ں کے علا وہ ، کما نڈوز ، ریسکیو 15، بر ائیو گا ڑ یا ں اور پٹر ولنگ افسران و جو انو ںاور فا ئر بریگیڈ نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یہ فلیگ ما رچ سپورٹس کمپلیکس سے شروع ہو کر ڈھوکری چوک ،راول ڈیم چوک، شہزاد ٹائون سے ترامڑی چوک،لہتراڑ روڈ تا کھنہ بریج سے کورال چوک ، پی ڈبلیو ڈی ہائوسنگ سوسائٹی ،بحریہ ٹائون سے واپس ایکسپریس وے تا کاک پل ، کہوٹہ روڈ امام بارگاہ حیدری سہالہ سے واپس امام بارگاہ نیازیاں ،سے واپس ایکسپریس وے سائیں بوٹا دربار تا فیض آباد تا آئی ایٹ مرکز تا آئی نائن مرکز اور امام بارگاہ جعفریہ تا آئی ٹین مرکز تا امام بارگاہ موسی کاظم تا امام بارگاہ بلتستانیہ ،پولیس لائن ہیڈ کوارٹرز تا کشمیر ہائی تا جھنگی سیداں امام بارگاہ قدیمی تا امام بارگاہ بیت الحسین آبپارہ چوک سے ہوتا ہوا واپس سپورٹس کمپلیکس پر ا ختتا م پذیر ہو ا ۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آ باد ساجد کیانی نے کہا کہ اس فلیگ ما ر چ کا بنیا د ی مقصد وفاقی دارلحکومت اسلام آ باد میں محر م الحرام کے دوران سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا نا ، امن و اما ن کی صورت حا ل کو بر قرار رکھنا ہے اور کسی بھی نا خو شگوار واقع سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیا ر رہنا ہے تا کہ کو ئی شر پسند عنا صر اپنے مذمو م مقاصدمیں کا میا ب نہ ہو سکے ۔

تما م پولیس افسران محر م الحر ام کے سلسلہ میں منتظمین کے سا تھ مکمل کو ارڈینیشن رکھیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس شہر یو ں کی جا ن وما ل کے تحفظ کو یقینی بنا نے کے لیے تما م تر ضر وری اقداما ت بر ئو ے کا ر لا رہی ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ محرم الحرام میں تمام جلوس اور مجالس چاہے چھوٹے ہوں یا بڑے اسلام آباد پولیس کے لئے انتہائی اہم اہمیت کے حامل ہیں اور ان کے لئے سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں تمام جلوسوں اور مجالس کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے ۔

انہوں نے تما م افسران کو سخت ہد ا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے ایر یاز میں افغان بستیو ں ، کچی بستیو ں اور دیگر علا قوں میں سر چنگ و کو منگ کو جا ر ی رکھیں ۔ اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لا پر اہی ہر گز بر داشت نہیں کیا جا ئے گی ۔ ضلع بھر میں تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کو بھی مزید سخت کر دیا گیا ہے۔