کوئٹہ،آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی ای) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس

ڈویژنل سیکریٹری اشفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:31

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2017ء) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین( سی بی ای) بلوچستان کا تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں یونین کے مرکزی جوائنٹ صدرو صوبائی چیئرمین محمد رمضان اچکزئی، چیف آرگنائزر سید محمد لہڑی،وائس چیئرمین عبدالباقی لہڑی،سیکریٹری عبدالحئی، جائنٹ سیکریٹری محمد یار علیزئی،فنانس سیکریٹری ملک محمد آصف اور سیکریٹری نشر و اشاعت سید آغا محمد سمیت زونل،ڈویژنل، سب ڈویژنل عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس میںRED-IIڈویژن کے ڈویژنل سیکریٹری اشفاق احمد کی والدہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین!