بزنس میں ملازمت سے زیادہ برکت اورترقی ہے،ڈاکٹرآصف علی

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:16

ملتان ۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) بزنس میں ملازمت سے زیادہ برکت اورترقی کے بے شمار مواقع موجودہوتے ہیں۔محمد نوازشریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں عقیل کریم ڈھیڈی ٹریڈ سیکورٹی کمپنی کے تعاون سے منعقدہ سٹاک ایکسچینج اورانویسمنٹ آگاہی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرآصف علی نے مزیدکہاکہ ہم طلباء وطالبات کوتعلیم کے ساتھ ساتھ عملی زندگی میں کامیابی کیلئے گائیڈلائن اورتربیت بھی فراہم کرتے ہیں کیونکہ یہی بچے ہماراروشن مستقبل ہیں ۔

(جاری ہے)

ٹریڈاینڈسیکورٹی کمپنی کے نمائندگان نے اس موقع پربتایاکہ جوپیسہ گھروں میں موجودہوتاہے اس کی مالیت روزبروز کم ہوتی جاتی ہے۔اس لئے بہتریہی ہے کہ سوچ سمجھ کر اس رقم کوکاروبارمیں لگایاجائے اورکچھ نہیں تواس سے سونا یاپرائز بانڈزہی خریدکرگھرمیں یاپھرتھوڑی بہت زمین خریدلیں۔اس موقع پرطلباء وطالبات کو مختلف کمپنیوں کے گرافس اورمارکیٹ اتارچڑھائو کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :