ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کے فاطمہ جناح بلاک کا افتتاح کر دیا

جمعہ 22 ستمبر 2017 22:38

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2017ء) 8 لاکھ روپے کی رقم سے رینوویٹ ہونے والی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی بلڈنگ فاطمہ جناح بلاک کا افتتاح ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ نے کیااس موقع پر انکے ہمراہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصر و دیگر بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ نے رینویٹ ہونے والے فاطمہ جناح بلاک کا وزٹ کیا اور اسے تسلی بخش قرار دیا ، بعد ازاں ایک تقریب منعقد کی گئی جس کی صدرات کے فرائض ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ نے کی دیگر مہمانان گرامی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصر،ڈی او فی میل مسرت افزا ، ڈپٹی ڈی او مس زاہدہ عظیم ، ڈپٹی ڈی او سیکنڈری فیاض احمد ،سینئر ہیڈ مسٹریس مہناز رفیع نازلی ، مس ناہید تقی و دیگر تھیں اس موقع پر سکول کونسل ممبران ،طلبات ،معلمات کی کثیر تعداد موجود تھی ، تقریب میں سکول ہیڈ مسٹریس کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصرنے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ہم ایک قلیل عرصہ میں سکول ہذا کو بہتر کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں بہت جلد سکول کے ہال کو بھی رینوویٹ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سکول میں ٹیچرز کی خالی پوسٹوں پر بہت جلد تعناتی کر دی جائے گی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان بلوچ نے کہا مجھے آج اس سکول میں آ کر بہت خوشی اور ھیرانی ہو رہی ہے کہ صرف آٹھ لاکھ روپے کی رقم سے خطرناک قرار دی جانے والی بلڈنگ کوسکول فنڈز سے بہتر طریقے سے مرمت کر کے اسے قابل استعمال بنا کر سکول مینجمنٹ نے بہت اچھا اقدام کیا ہے جس پر سی او ایجوکیشن لیاقت علی ناصر ، سکول سٹاف اور سکول کونسل کے ممبران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، انہوں نے کہا کہ مرمت ہونے والی بلڈنگ کا وزٹ کرنے کے بعد مجھے ایسا لگا جیسے یہ بلڈنگ ابھی نئی بنائی گئی ہے ،اسکی چھتیں ،الیکٹریکل وائرنگ ،رنگ و روغن کا کام تسلی بخش ہے ،سکول کی صفائی ستھرائی ، تعلیمی معیار کا موجودہ اور سابقہ ریکارڈ قابل تعریف ہے ، آخر میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصر نے سکول ہذا کے نان ٹیچنگ سٹاف میں انکی بہتر خدمات کے سلسلہ میںانعامات تقسیم کیے جبکہ سکول ہیڈ مسٹریس مس مہناز رفیع نے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن لیاقت علی ناصرکو سکول کی جانب سے سوینیر پیش کی ۔